ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروارمیں کار پلٹ گئی، 5 زخمی

کاروارمیں کار پلٹ گئی، 5 زخمی

Fri, 22 Jan 2021 20:49:19    S.O. News Service

کاروار 22/ جنوری (ایس او نیوز) کاروار تعلقہ کے سدا شیوگڑھ میں نیشنل ہائی وے66 پر جانوروں کے درمیان آ جانے سے ایک کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق کار کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے منی اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ بقیہ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی تھیں جن کا  علاج کاروار میڈیکل کالج ہاسپٹل میں کرنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ کار ڈرائیور کا نام سندیپ ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار میں سوار تمام افراد بنگلورو سے گوا جاکر سیر وسیاحت کے بعد واپس بنگلورو کی طرف  لوٹ رہے تھے۔ 


Share: